ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں کورونا وائرس کے متاثرین 7000 ہوگئے ، بنگلورو میں 42 نئے کیس ، ریاست بھر میں مزید 5 لوگوں کی موت

کرناٹک میں کورونا وائرس کے متاثرین 7000 ہوگئے ، بنگلورو میں 42 نئے کیس ، ریاست بھر میں مزید 5 لوگوں کی موت

Mon, 15 Jun 2020 11:02:36    S.O. News Service

 بنگلورو،15؍جون  (ایس او نیوز)  کرناٹک میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ اتوار کے دن 176 نئے کیس سامنے آئے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 7000 سے متجاوز ہوگئی۔ بنگلورو میں سب سے زیادہ 42 معاملات سامنے آئے۔ یادگیر میں 22 لوگوں کو کورونا وائرس سے متاثر پا لیا گیا ۔اُڈپی میں 21 کیس سامنے آئے۔

اتوار کے روز ریاست کے مختلف کووڈ اسپتالوں سے صحت یاب ہو کر رخصت ہونے والوں کی تعداد 312 رہی۔ سرکاری حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت ہونے والوں کی تعداد میں اضافے  کا رحجان خوش آئندہ ہے۔ اب تک ریاست بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں 3995 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ان تمام کو اسپتالوں سے رخصت کیا جاچکا ہے لیکن احتیاطاً انہیں ہوم کوارنٹائن میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 

کورنا وائرس کا شکار ہوکر  ریاست میں اتوار کو مزید 5 افراد کی موت ہوگئی جس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 86 تک پہنچ گئی ۔بنگلورو میں جملہ کیس 690 ہوگئے اور ان میں سے 327 صحت یاب ہوچکے  ہیں ، 330 افراد بنگلورو کے کووڈ سینٹر وکٹوریہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اتوار کے روز بنگلورو میں 3 متاثرین کی اموات ہوئیں ان میں 2 مرد اور 1 خاتون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دکشن کنڑا میں ایک اور بیدر میں ایک موت ہوئی ہے۔ ریاست بھر میں 19 متاثرین کا علاج آئی سی یو میں جاری ہے۔ 
 


Share: